’’اپیک چائنہ 2026‘‘ کے سینئر حکام کا دوسرا اجلاس 18 سے 19 مئی کو شنگھائی میں ہوگا

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ 2026 میں اپیک کے میزبان کی حیثیت سے چین 18 سے 19 مئی تک شنگھائی میں اپیک کے سینئر حکام کا دوسرا اجلاس منعقد کرے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے ذریعے شرکاء رواں سال کی پہلی ششماہی میں اپیک تعاون کا جائزہ لیں گے، ابتدائی ثمرات سمیٹیں گے اور سال کی دوسری ششماہی میں ہونے والے سربراہ اجلاس کی تمام تقریبات اور نتائج کے لئے ٹھوس بنیاد رکھیں گے۔
گو نے کہا کہ سینئر حکام کے اجلاس سے قبل 11 سے 17 مئی تک مختلف کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے مجموعی طور پر تقریباً 40 اجلاس منعقد ہوں گے جن میں تجارت و سرمایہ کاری، اقتصادی و تکنیکی تعاون، خواتین، ٹیلی کمیونیکیشن اور غذائی تحفظ جیسے شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر