لبنان :جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے ،22 افراد شہید

بیروت،تل ابیب (نیشنل ٹائمز)لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں22افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ،شہدا میں5بچے اور 2خواتین بھی شامل ہیں۔  لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق حملے زیادہ تر بیروت کے جنوب اور ساحلی شاہراہ کے اطراف گاڑیوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے ۔ حملوں کے بعد کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ۔ غزہ کے لیے ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نے کہا ہے کہ حماس سیاسی قوت کے طور پر برقرار رہ سکتی ہے بشرطیکہ وہ اپنے ہتھیار چھوڑ دے ۔ نکولے ملادینوف نے یروشلم میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ مسلح قیادت کو غزہ کی حکمرانی سے دستبردار ہونا ہوگا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی جنگجوؤں کے لیے قائم کی گئی خصوصی فوجی عدالت کو فوری طور پر ختم کرے ۔یہ قانون بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیار پر پورا نہیں اترتا اور یکطرفہ انصاف کو فروغ دیتا ہے ۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس عدالت میں تقریباً 400 افراد کے ٹرائل کا امکان ہے ۔ 



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر