بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ کے شعبے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کی فراہمی، سستے گھروں کے منصوبے بشمول نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور عوامی سہولیات کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور بے ہنگم شہری پھیلاو کی وجہ سے زرعی زمین پر دباو بڑھ رہا ہے، جس کے لئے مناسب حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہاؤسنگ کے شعبے میں تمام معاملات کو ڈیجیٹائز اور آٹو میٹ کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو فروغ ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاوسنگ سیکٹر میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے، اس سیکٹر کو ضابطہ کار کے تحت لانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاک افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف

اجلاس کو ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کے حوالےسے تجاویز پیش کی گئیں، بریفنگ دی گئی کہ ہاؤسنگ کے شعبے میں شفافیت لانے کے حوالے سے معتبر سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ریگیولیٹری فریم ورک سہل کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہاوسنگ اور ڈیولپمنٹ سیکٹر میں کام کرنے والوں کے لئے ایس ای سی پی، میں رجسٹریشن لازمی قرار دی جانی چاہئے، شہروں کے بے ترتیب پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

یہ بھی بتایا کہ بڑے شہروں میں اونچی عمارتوں اور ورٹیکل ایکسپینشن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بڑے شہروں کے لئے ماسٹر ٹاؤن پلاننگ کی تجویز دی گئی، ڈویلپرز، خریداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے حقوق کی تحفظ کے حوالےسے ون ونڈو سسٹم قائم کیا جانا چاہئے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیر زادہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، چیئرمین نیب لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد بٹ، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر