اوگرا نے ملک میں گیس کی قیمت میں 14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )نے ملک میں گیس کی قیمت میں 14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا کی طرف سے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی رواں مالی سال کے لیے ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن میں گیس کی قیمت میں اوسطا 14 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت 86 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 686 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے سوئی ناردرن کو گزشتہ مالی سال کے بقایاجات کی مد میں 254 ارب روپے وصولی کی اجازت نہیں دی اور اس معاملے پر وفاقی حکومت سے رائے مانگ لی ہے۔ اس کے علاوہ ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی سدرن میں گیس کی اوسط قیمت میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، قیمت میں 54 روپے 47 پیسے اضافے کے بعد گیس کی اوسط قیمت 779 روپے 88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کے لیے کیا گیا ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر