کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی کانگریس میں ہونے والی ایک سماعت کے دوران ایران کے ساتھ مبینہ جنگی صورتحال میں امریکی فضائیہ کو بڑے نقصان کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق 39 جنگی طیارے تباہ ہوئے۔

ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پینٹاگون کے چیف فنانشل افسر جے ہرسٹ سے سخت سوالات کیے تاہم انہوں نے اس حوالے سے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور متعدد سوالات پر مبہم مؤقف اپنایا۔

کانگریس مین نے اپنی گفتگو میں امریکی دفاعی امور پر رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ دی وار زون کا حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 39 روزہ مبینہ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے تقریباً 13 ہزار پروازیں کیں۔

24 رپورٹ کے مطابق اس دوران مختلف اقسام کے طیاروں اور ڈرونز کو نقصان پہنچا جن میں MQ-9 ریپر ڈرونز، متعدد ایف-15 اور اے-10 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ جدید ففتھ جنریشن ایف-35 اے طیارہ بھی ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنا تاہم پائلٹ محفوظ رہا، اسی طرح کچھ طیارے کویت کی فضائی حدود میں بھی تباہ ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض امریکی عسکری اثاثے اس لیے تباہ کیے گئے تاکہ وہ مخالف فورسز کے ہاتھ نہ لگ سکیں، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر