ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی

واشنگٹ(نیشنل ٹائمز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی یا کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا۔

۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کئے تھے اور امریکہ نے اس کی مکمل پاسداری کی ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر ایران کو مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر کوئی اعتراض ہے تو وہ براہ راست رابطہ کر سکتا ہے۔

امریکی نائب صدر جو امریکہ کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن اپنے وعدوں کا پابند ہے، تاہم کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ادھر ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران پر کئے گئے حالیہ امریکی حملے خلیج میں ایک بحری جہاز پر ڈرون حملے کا ردعمل ہیں جس کا الزام امریکا نے تہران پر عائد کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن ایران کی جانب سے کسی بھی نئی اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کرے گا اور خطے میں اپنے مفادات اور اتحادیوں کے دفاع کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر