خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی کابینہ نے خلیجی ریاستوں کی سرزمین اور علاقائی پانیوں کو نشانہ بنائے جانے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کیلئے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ کا اجلاس ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت کی سرزمین اور علاقائی پانیوں میں ہونے والے حملوں کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی گئی۔

کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب خلیجی ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

کابینہ اجلاس کے دوران ولی عہد نے موریطانیہ کے صدر اور جاپان کے وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات سے بھی اراکین کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں علاقائی صورتحال، عالمی تعاون اور مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی سفارتی و ترقیاتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر