مدینہ منورہ (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب میں مسجدِ قبا کے اندرونی صحن میں جدید خودکار ٹیکسی سروس “روبوبس” کا تجرباتی آغاز کر دیا گیا۔۔۔
سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق منصوبہ زائرین اور نمازیوں کو محفوظ اور جدید سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔ مصنوعی ذہانت سے لیس روبوبس جدید سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد سے بغیر انسانی مداخلت کے 700 میٹر طویل مخصوص ٹریک پر سفر کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 60 روزہ آزمائشی مرحلے کے دوران بس کی کارکردگی اور بنیادی ڈھانچے سے مطابقت کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 اور سمارٹ ٹرانسپورٹ اہداف کا حصہ ہے ۔



