نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ہفتے متحدہ عرب امارات اور چار یورپی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق مودی پہلے یو اے ای جائیں گے جہاں توانائی تعاون اور تجارتی روابط پر بات چیت ہوگی۔ بعد ازا ں بھارتی وزیر اعظم نیدرلینڈز، سویڈن، ناروے اور اٹلی کا دورہ کریں گے ۔ ناروے میں وہ انڈیانورڈک سمٹ میں شرکت کریں گے ، یورپی رہنماؤں سے دفاع، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت اہم امور پر مذاکرات متوقع ہیں۔



