برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ میں حکمران جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست پر کئی برطانوی وزیر مستعفی ہو گئے، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ بڑھ گیا۔

بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے، برطانوی کابینہ کے اہم اراکین نے وزیراعظم کیئر سٹارمر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق استعفے کا مطالبہ کرنے والوں میں نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی، وزیر خارجہ ایویٹ کوپر، وزیر داخلہ شبانہ محمود بھی شامل ہیں، اراکین کابینہ نے زوردیا ہے وزیراعظم کیئراسٹارمر عہدہ چھوڑنے کیلئے ٹائم لائن دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 70 لیبر ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کر چکے ہیں، نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کی تحریک کیلئے 81 ارکان کی حمایت درکار ہیں۔

برطانیہ میں آج 5 پارلیمانی سیکرٹریز نے عہدوں سے استعفی دیا، مزید وزرا کے بھی استعفوں کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر سٹارمر نے مستعفی ہونے والے وزارتی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں کر دیں۔

ڈیوڈ برٹن سیمپسن معاون برائے محکمۂ صحت و سماجی نگہداشت جبکہ لِنزی فارن ورتھ وزارتِ انصاف اور جین کرکہم کو معاونِ محکمۂ ماحولیات مقرر کر دیا گیا ہے۔

مائیکل پین معاونِ وزارِت داخلہ اور ٹم روکا معاونِ محکمۂ محنت مقرر کر دیے گئے ہیں، رکنِ پارلیمنٹ شان ووڈکاک کو معاون برائے کابینہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل حالیہ انتخابات اور لیڈر شپ چیلنج سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا تھا کہ الیکشن کے نتائج انتہائی مشکل تھے، جن کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، میں کہیں نہیں جا رہا، لوگوں کو اُمید دلانے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر