ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد جاں بحق ، مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 639ہو گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) کورونا کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 66 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 3 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابقجان لیوا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری،ملک بھر میں مزید 66افراد انتقال کر گئے ، مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 639ہو گئی ، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ نو ایک ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 209 ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی۔ ملک بھر میں مزید 3ہزار 974کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9لاکھ 96ہزار 426افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 74ہزار 916، سندھ میں 4لاکھ 14ہزار 850، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53ہزار 836، اسلام آباد میں 94ہزار 714 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 31ہزار 686، آزاد کشمیر میں 29ہزار 790اور گلگت بلتستان میں 9ہزار 482افراد کورونا سے متاثر ہیں۔



  تازہ ترین   
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر