چین کے جہاز سازی کے شعبے میں پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط ترقی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی جہاز سازی کی صنعت نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں اپنے تین بڑے اشاریوں میں مضبوط ترقی ریکارڈ کی اور عالمی منڈی میں اپنی نمایاں برتری برقرار رکھی۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ تک ملک کی جہاز سازی کی پیداوار ایک کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے اور مجموعی عالمی پیداوار کا 57.3 فیصد بنتی ہے۔
اس دوران نئے آرڈرز کا حجم 5 کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی رہا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 195.2 فیصد زیادہ ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس کا حصہ 84.9 فیصد رہا۔
مارچ کے اختتام تک اس شعبے کے زیر تکمیل آرڈرز 32 کروڑ 23 لاکھ ڈی ڈبلیو ٹی تک پہنچ گئے، جو سالانہ بنیاد پر 43.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ یہ حجم مجموعی عالمی آرڈرز کا 69.8 فیصد بنتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر