معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی

لاہور(نیشنل ٹائمز) معرکہ حق کی خاص بات یہ تھی کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی جبکہ بھارتی پراپیگنڈے کو کسی بھی عالمی ادارے، تنظیم، ملک اور انٹرنیشنل میڈیا نے تسلیم نہیں کیا۔

مودی حکومت اور گودی میڈیا نے پرانی عادت کے مطابق پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر تھوپنا چاہا مگر منہ کی کھائی، گودی میڈیا نے حملے میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کی کہانی بتائی، بھارتی اینکرز چیخ چیخ کر پاگل ہوتے رہے مگر دنیا نے ان کی بات پر بالکل کان نہ دھرا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگیں تو بہت ہوئیں مگر ایسا پہلی بار ہوا کہ عالمی میڈیا اور مغربی ممالک بھارتی جھوٹوں کے جال میں نہیں پھنسے، امریکہ، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت تمام ممالک نے پہلگام میں نہتے شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا مگر پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کو تسلیم نہیں کیا۔

دنیا بھر میں کسی بھی ملک نے پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، اکثر ممالک نے بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑنے اور مشترکہ تحقیقات کی پاکستانی پیشکش تسلیم کرنے کا مشورہ دیا، ماضی میں بھارت اپنی پراپیگنڈا مشینری کی مدد سے دنیا کو اپنے جھوٹ پر قائل کر لیتا تھا۔

سال 1965ء میں بی بی سی نے لاہور پر قبضے کے بھارتی جھوٹ کو خبر کے طور پر چلا دیا تھا، پلواما حملے کے بعد 2019ء میں بھی کئی ممالک نے بھارتی پراپیگنڈا سچ مانا تھا اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان کو بھارتی مطالبات تسلیم کرنے کا کہا تھا، مگر معرکہ حق میں پاکستان روز اول سے بیانیے کی جنگ کا فاتح رہا اور مودی کو منہ کی کھانا پڑی۔

پاک فوج نے معرکہ حق میں وہ کامیابی حاصل کی کہ دنیا کو حیران کر دیا، یہ محض ہتھیاروں کی جنگ نہیں تھی بلکہ حق و سچ کی وہ فتح تھی جو دنیا بھر نے دیکھی، معرکہ حق آنے والی نسلوں کیلئے دفاعِ وطن کی ایک روشن مثال بنا رہے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر