آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے بجلی، گیس اور پٹرولیم قیمتیں لاگت کے مطابق رکھنے کی ہدایت کر دی، سرکاری اداروں کی نجکاری اور اصلاحات تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، سماجی تحفظ اور تعلیم و صحت پر اخراجات بڑھانے کی بھی ہدایت کر دی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لئے 1.4 ارب ڈالر کے موسمیاتی تبدیلی فیسیلیٹی آر ایس ایف کے تحت 22 کروڑ ڈالر منظور کئے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.32ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف نے اعلامیہ میں کہا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، مشرق وسطیٰ جنگ کے باوجود پاکستان نے معاشی اہداف حاصل کئے، پاکستان کو کاروباری وسعت کے لئے مسابقت کو مقابلے کو فروغ دینا ہوگا، مسابقت سے پیداواری شعبہ ترقی کرے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان طویل مدت معاشی گروتھ حاصل کرسکتا ہے، مالی سال 2026ء میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی کی شرح رواں مالی سال میں 7.2 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.9 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال قرض معیشت کا 73.8 فیصد رہ سکتے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سٹیٹ بینک نے بروقت اقدامات سے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھی، سٹیٹ بینک کی پالیسی کا مقصد مہنگائی کو قابو میں رکھنا ہے، گھریلو قیمتوں اور اجرتوں پر ممکنہ دباؤ کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔

آئی ایم ایف کے مطابق ایکسچینج ریٹ میں لچک معاشی جھٹکوں کے خلاف اہم ہے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت ہے، فارن ایکسچینج مارکیٹ میں مزید وسعت اور اصلاحات ضروری ہیں، مالیاتی استحکام کیلئے بینکوں کا مناسب سرمایہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر