ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دے دیا

تہران (نیشنل ٹائمز) ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر ہونے والے امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے امریکہ کے اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی فوج نے دشمن یونٹس پر میزائل داغے، یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، ایرانی حملے میں دشمن کے یونٹس کو نقصان پہنچا جس کے بعد وہ علاقے سے نکل گئے۔

امریکہ کے جوابی حملے، مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق مغربی تہران میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، ایرانی فضائی دفاعی نظام دشمنانہ اہداف کا مقابلہ کر رہا ہے، تاہم فوری طور پر ان اہداف کی نوعیت یا کسی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے بندر عباس اور قشم جزیرے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، قشم میں سنے جانے والے دھماکوں کی وجہ فضائی دفاعی نظام کی کارروائی تھی، جس میں متعدد چھوٹے ڈرونز کو روکا گیا، جبکہ بندر عباس میں فضائی دفاعی نظام نے 2 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

ایران کے صوبہ ہرمزگان میں ایک اور دھماکے کی اطلاع
ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے مطابق شہر سیرک میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں، جو صوبہ ہرمزگان میں واقع ہے۔

حکام کی جانب سے سیرک میں ہونے والے تازہ واقعے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر کوئی واضح تفصیل جاری نہیں کی گئی، اور نہ ہی کسی مالی یا جانی نقصان کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز میں حالیہ دنوں کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر بحری راستوں میں اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ ایران کے شہر بندر عباس اور جزیرہ قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، بندر عباس آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے جو اس وقت امریکی بحریہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے درمیان کشیدگی کا ایک اہم مرکز سمجھا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ
ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دے دیا
امریکہ اور بحرین کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایران
کرپشن کے الزام میں معطل 2 سابق چینی وزرائے دفاع کو سزائے موت سنا دی گئی
بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: پاک فوج
قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی، سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا: ایئرچیف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر