زندگی: اختیار، آزمائش اور حقیقت

تحریر: عابد حسین قریشی

زندگی کب کیا ٹرن لے جائے اسی میں تو زندگی کا لطف ہے۔ یہ زندگی انسان کے اختیار میں نہیں۔ صرف اچھے برے اعمال کرنے کی حد تک یہ خود مختاری گاہے انسان کو غلط فہمی کا شکار کر دیتی ہے۔ کیا انسان کا اپنی پیدائش پر اختیار ہے۔ کیا وہ والدین کا انتخاب اپنی مرضی سے کرتا ہے، وہ تو عموماً مزیب بھی وہی اختیار کرتا ہے، جس پر اپنے والدین کو دیکھتا ہے۔ تعلیم وہ اپنی کوشش سے حاصل کرتا ہے، مگر ضروری تو نہیں کہ وہ پیشہ بھی اپنی پسند کا اختیار کر جائے۔ اسی طرح شادی، بچوں کی پیدائش اور جنس، رزق اور عزت، عہدے اور ترقیاں یہ کسی غیبی ہاتھوں کا کر شمہ نظر آتا ہے۔ ایک چھوٹا سا حادثہ انسان کی زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے۔ کوئی تو ہے، جو یہ نظام ہستی چلا رہا ہے، وہی مالک اور وہی خالق ہے۔ ہم بسا اوقات یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں، کہ ہم اپنے نظام کو چلا رہے ہیں، ایسا نہیں ہے، ہمارے منصوبے تو روز بنتے اور روز ٹوٹتے ہیں۔ مولا علی علیہ السلام کا قول ہے، کہ میں نے اپنے اللہ کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا۔ اللہ کی کتاب تو یہ کہتی ہے ، کہ انسان تو بڑا تھڑ دلا اور جلد باز ہے۔ اسے اگر اختیار مل جائے تو اکثر یہ لوگوں کے لئے مصیبت اور آزار کا باعث بنتا ہے، اصل ٹیسٹ تو بندے کا اختیار اور اقتدار کے ہوتے ہوئے زمین پر انسانوں کی طرح چلنا اور اسکی مخلوق سے پیار ہوتا ہے۔ جو شاید بہت کمیاب ہے۔ ہم انسانوں کو تنگ کرنے کے لئے کیا نہیں کرتے۔ جائیداد اور روپے پیسے کے لالچ میں ہم رشتوں کی پامالی کر جاتے ہیں، عاجزی و انکساری کی بجائے تکبر و انا اکثر غالب رہتی ہے، بہت چھوٹے چھوٹے مفادات کے لئے برسوں کی قربت قربان کر جاتے ہیں۔ زندگی میں کامیابی کی دوڑ میں کتنے لوگ اس معاشرہ میں ہیں، جو خوشی سے لوگوں کو اس دوڑ میں دوڑنے دیتے ہیں۔ اگر ہم خود دوڑنے کے قابل نہ رہیں، تو ساتھ والے کی پیچھے سے ٹانگ کھینچ دیتے ہیں۔ لالچ، حرص، خود غرضی، دکھاوا، ریا کاری، ہمیں بعض اوقات انسانی مرتبہ سے ہی نیچے دھکیل دیتی ہے۔ اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے، کہ میرے سمیت ہر کوئی یہ سمجھتا ہے، کہ اس معاشرہ میں صرف وہی ٹیھک ہے، باقی سارے لوگ غلط ہیں اور انہیں ہی اصلاح کی ضرورت ہے۔ اسی لئے یہ معاشرہ static بن چکا۔ کہ کوئی بھی نہ اپنی اصلاح چاہتا ہے، نہ معاشرہ کی۔ صرف سوشل میڈیا کے سہارے ہم زندہ رہنا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ
ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دے دیا
امریکہ اور بحرین کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایران
کرپشن کے الزام میں معطل 2 سابق چینی وزرائے دفاع کو سزائے موت سنا دی گئی
بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: پاک فوج
قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی، سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا: ایئرچیف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر