قوم کا اتحاد سب سے بڑی طاقت، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج ہم معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں، عوام ، افواج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں افواج نےدشمن کوفیصلہ کن جواب دیا، پاکستانی قوم کو متحد ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بھارتی جنگی طیاروں سمیت مختلف عسکری اہداف کونشانہ بنایا، فعال سفارتکاری سےدنیا میں پاکستان کا بھرپورمؤقف پیش کیا، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہونا چاہئے، کشمیرسمیت بنیادی تنازعات کےحل کےبغیرجنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کرے گا، ہرجارحیت کاجواب پوری قوت سےدیا جائےگا، پاکستان معیشت،تعلیم سمیت دیگرشعبوں میں بھی مضبوط ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کےفروغ کیلئےبھرپورکرداراداکررہا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: پاک فوج
قومی دفاع میں فضائیہ کا کردار تاریخی، سرینگر سے بھٹنڈا تک سبق سکھایا: ایئرچیف
وزیراعظم کا گلگت میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، دانش سکول قائم کرنے کا اعلان
امریکہ اور ایران میں معاہدہ جلد متوقع، پاکستان کا پانی کوئی چوری نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے طویل ملاقات
معرکہ حق نے قوم کو اعتماد اور قوت دی، دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: افواجِ پاکستان
معرکہ حق میں کامیابی کا جشن، شہر شہر تقریبات، ریلیاں، شہدا کو خراج عقیدت پیش
قوم کا اتحاد سب سے بڑی طاقت، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر