وزیراعظم کی امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے ایکس پر جاری بیان میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان یو اے ای میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کا ہر صورت احترام اور اس پر مکمل عملدرآمد نہایت ضروری سمجھتا ہے، تاکہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں تباہ کن سیلاب پر ترک صدر و عوام سے تعزیت

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے یو اے ای پر چار میزائل داغے گئے، تاہم اماراتی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

ایران سے داغے گئے تین میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ چوتھا میزائل سمندر میں گر کر ناکارہ ہو گیا، میزائلوں کا ہدف ابوظہبی کی اہم تنصیبات تھیں، تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام کے مطابق ملک کی فضائیہ اور میزائل دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور سرزمین و عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، تعلیمی ادارے آن لائن کر دیئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں امریکہ اور ایرن جنگ بندی کے بعد پہلی بار میزائل خطرے کا ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا، جس نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی۔

دوسری طرف پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ یو اے ای ایران پر حملوں میں ملوث ہے، فجیرہ پر حملے جوابی ردعمل تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
ایران سے جنگ کی حمایت نہیں کرتا، مجھے جنگیں پسند نہیں: امریکی صدر
بھارتی ہندو توا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں: خواجہ آصف
سعودی عرب کی مشرقِ وسطیٰ میں تحمل کی اپیل، پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایران سے جنگ کی حمایت نہیں کرتا، مجھے جنگیں پسند نہیں: امریکی صدر
چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ادریس جاں بحق
جے ڈی وینس کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، ملزم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر