ریاض :سرکاری شراب کی دکان میں اشیا کی قلت ،شیلف خالی

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کی واحد سرکاری شراب کی دکان کو بیئر اور وائن سے لے کر ٹیکلا تک مختلف اشیا کی قلت کا سامنا ہے ،شیلف زیادہ تر خالی ہیں ، صارفین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے ترسیلات میں تاخیر کا سامنا ہے۔

ریاض کے سفارتی علاقے میں واقع یہ دکان بغیر کسی نام یا بورڈ کے خدمات انجام دیتی ہے ۔ اسے 2024 میں غیر مسلم سفارت کاروں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے کھولا گیا تھا ،گزشتہ سال اس کی سہولتیں امیر غیر مسلم غیر ملکیوں تک بڑھا دی گئیں۔تاہم سعودی عرب میں 1952 سے نافذ شراب پر مکمل پابندی بدستور برقرار ہے ۔ مگر روایتی طور پر قدامت پسند سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کے تحت لائسنس یافتہ شراب کی ایک دکان کی اجازت دی ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں ریاض میں اس دکان کا دورہ کرنے والے پانچ افراد نے بتایا کہ شیلف زیادہ تر خالی ہیں اور صرف مہنگے یا کم معروف برانڈز ہی دستیاب ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر