آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آصف علی زرداری نے عالمی یومِ آزادی صحافت (3 مئی 2026) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سچائی کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا اور اس سچائی کو سامنے لانے میں صحافیوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر کے صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کا موضوع “پرامن مستقبل کی تشکیل” اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ذمہ دار صحافت عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج آزادیٔ صحافت کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں، جن میں غلط معلومات (Misinformation) اور من گھڑت معلومات (Disinformation) سرفہرست ہیں، جو عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتی ہیں اور جمہوری عمل کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصنوعی ذہانت جہاں مواقع فراہم کر رہی ہے وہیں اس کے غلط استعمال، بالخصوص ڈیپ فیک، نئے خطرات کو جنم دے رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی سطح پر صحافیوں کو ہراسانی، قانونی دباؤ اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بڑے ٹیکنالوجی ادارے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بعض اوقات معلومات کے بہاؤ پر اثر انداز ہو کر رائے عامہ کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں آزادیٔ صحافت ایک آئینی حق ہے، جس کی ضمانت آرٹیکل 19 اور آرٹیکل 19-اے کے تحت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک آزاد اور خودمختار میڈیا ریاست کی مضبوطی کی علامت ہوتا ہے۔

صدر نے خبردار کیا کہ آزادی کے ساتھ ذمہ داری بھی لازم ہے، اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ درستگی، توازن اور پیشہ ورانہ اصولوں کو ہر صورت برقرار رکھے۔ انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ جھوٹی خبروں کو مسترد کریں اور معتبر صحافت کا ساتھ دیں۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک ایسا معلوماتی نظام قائم کر سکتا ہے جو سچائی، شفافیت اور ذمہ داری پر مبنی ہو، جو نہ صرف جمہوریت بلکہ قومی استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر