کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سعودی حکومت نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت دے دی۔

وزارت ِ مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے 15سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی لگائی گئی تھی۔

حکام نے بتایا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کیں جس میں سعودی حکومت نے 15 سال سے کم عمر کے افراد پر حج پابندی کے احکامات واپس لے لیے۔

دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا تھا کہ جن کے ویزے منسوخ ہوئے ان کو بھی دوبارہ پراسس کیا جائے گا۔

واضح رہے اِس سے قبل سعودی امیگریشن حکام نے تمام ایئرپورٹس کو ہدایت کی تھی کہ 15 سال سے کم عمر عازمین کو ایئرپورٹ پر ہی حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے جو فیصلہ واپس لے لیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر