امریکا کو افغانستان کے معاملے پر اتحادیوں کی بھی تنقید کا سامنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر اتحادیوں کی جانب سے بھی امریکا کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتحادی ممالک کی جانب سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے کی مذمت جارہی ہے۔افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال افغانوں کے ساتھ ساتھ جرمنی کے لیے بھی ڈرامائی، سخت اورخوفناک ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا کہ کابل پر طالبان کا قبضہ عالمی برادری کی ناکامی ہے، امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ جس طرح ہوا وہ ایک غلطی تھی جس کے نتائج عالمی برادری کو بھگتنا پڑسکتےہیں۔ادھر فرانسیسی صدرمیکرون کا کہنا تھا کہ روس، امریکا اور یورپ کے مؤثر انداز میں تعاون کے لیے ہم سب کچھ کریں گے کیونکہ ہمارے مفادات ایک ہیں، یہ بین الاقوامی سلامتی اور امن کے لیے نہایت اہم ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر