چین نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے نامناسب مواد کی تیاری کے خلاف مہم شروع کر دی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سائبر سپیس انتظامیہ (سی اے سی) نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے پھیلائی جانے والی غلط معلومات اور بدنیتی پر مبنی مواد کے خلاف چار ماہ پر مشتمل ایک مہم شروع کر دی ہے۔
سی اے سی نے کہا کہ یہ مہم اے آئی کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے ہے، جس کے ذریعے غلط معلومات تیار اور پھیلائئی جاتی ہیں، نابالغوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور روایتی ثقافتی ورثے اور کلاسیکی ادبی متون کو مسخ یا غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔
اس مہم میں اے آئی کے ذریعے تیار کردہ ناقص معیار کے مواد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جسے “ڈیجیٹل کچرا” کہا جاتا ہے، یعنی ایسا مواد جس میں غیر واضح منطق، نقصان دہ اقدار اور بگڑی ہوئی ثقافتی بیانیہ شامل ہو۔
مہم کے دوران بڑے اے آئی ماڈلز کی رجسٹریشن کی پابندی، حفاظتی جانچ کے نظام اور تربیتی ڈیٹا سیٹس کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
سی اے سی کے ایک عہدیدار نے زور دیا کہ یہ مہم اے آئی سروسز کی منظم ترقی کو فروغ دینے اور انٹرنیٹ صارفین کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے نہایت اہم ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر