عمران کو پمز لانے کی اہلخانہ کو اطلاع نہیں دی گئی:سلمان اکرم

اسلام آباد ر (نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ شب پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اہلخانہ کو اطلاع نہیں دی گئی، رات کے وقت ہسپتال منتقل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور بانی کی صحت سے متعلق اہلخانہ کو آگاہ نہ کرنے پر سخت اعتراض اٹھایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عام قیدی کو بھی طبی سہولیات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، ہائیکورٹ نے ملاقات کا حکم دیا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ نومبر کے بعد بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت کرے اور انصاف فراہم کرے ۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بانی کو ان کے بنیادی حقوق نہیں مل رہے اور ملک عملاً بنانا ری پبلک بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نہ آئین کی عملداری نظر آتی ہے ، نہ قانون کی بالادستی اور نہ ہی پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت باقی رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کا تقدس پامال ہو چکا ہے اور عوام سے حقِ رائے دہی چھین لیا گیا ہے، جب عوام کو اپنی قیادت منتخب کرنے کا حق نہ ملے تو قانون سازی بھی بے معنی ہو جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر