مہنگا پٹرول ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوریکارڈ منافع ملا

لاہور (نیشنل ٹائمز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز)کے منافع میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا حالانکہ مجموعی سیلزمیں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں جمع کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران او ایم سیز کے خالص منافع میں 130 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی عرصے میں ان کی مجموعی سیلزگزشتہ سال کے مقابلے میں 3 فیصد کم رہی۔رپورٹ کے مطابق او ایم سیز نے نو ماہ میں مجموعی طور پر 52 ارب 90 کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 22 ارب 90 کروڑ روپے تھا۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل کے منافع میں 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کمپنی کا منافع 38 ارب 11 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے منافع میں 92 فیصد اضافہ ہوا اور کمپنی نے 14 ارب 76 کروڑ روپے منافع حاصل کیا۔ذرائع کے مطابق او ایم سیز کے منافع میں غیر معمولی اضافہ خاص طور پر تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ)کے دوران ہوا، جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کیا گیا،اس دوران کمپنیوں نے پہلے سے موجود سٹاک پر بھی خاطر خواہ منافع کمایا ۔اگرچہ اوایم سیز کی مجموعی سیلز میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم قیمتوں میں اضافے اور سٹاک پر حاصل ہونے والے منافع کے باعث کمپنیوں کے خالص منافع میں نمایاں اضافہ ہوا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر