حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کا افغانستان نہ چھوڑنے کا اعلان

کابل(نیشنل ٹائمز) افغانستانکے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ملک نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک مشترکہ ویڈیو بیان جاری کیا جس موقع پر دونوں نے افغانستان نہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں گلبدین حکمت یارکے تعاون سے بات چیت جاری رکھیں گے اور ملک میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے۔پہلے برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے تاجک میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اشرف غنی نائب صدر امراللہ صالح کے ہمراہ کابل سے تاجکستان چلےگئے ہیں۔تاہم تاجکستان نے افغان صدر اشرف غنی کے طیارے کے ملکی فضائی حدود میں آنے اور اترنے کی تردید کردی۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان صدر کے طیارے کو تاجکستان میں اترنے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد وہ خلیجی ریاست عمان چلے گئے ہیں جہاں سے ان کے امریکا جانے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر