مقامی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان کی غیر سرکاری اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب میں اچانک اور غیر معمولی اضافے کے باعث اس کی قیمتوں میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ۔کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے کرنسی ڈیلرز کے مطابق، پاکستانی مارکیٹ میں ایرانی ریال عالمی قیمت کے مقابلے میں تین سے چار گنا مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔مقامی کرنسی ڈیلرز کے مطابق اس وقت پاکستان کی کیش مارکیٹ میں ایرانی ریال کے ایک کروڑ ( 10 ملین) کے بنڈل کی تجارت 8,000 سے 10,000 پاکستانی روپے کے درمیان ہو رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت محض 2,110 روپے بنتی ہے، لیکن مقامی سطح پر زیادہ طلب اور سپلائی کی کمی کی وجہ سے قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔پاکستان میں ایرانی ریال کے موجودہ اوپن مارکیٹ ریٹس کے مطابق 1 روپیہ میں 1,000 ریال، 1,000 روپے میں 10 لاکھ ریال، جبکہ 8,000 سے 10,000 روپے میں 1 کروڑ ریال ملتے ہیں۔عالمی سطح پر 1 پاکستانی روپیہ تقریبا 4,725 ایرانی ریال کے برابر ہے، تاہم پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کے عوض صرف 1,000 ریال دیے جا رہے ہیں۔ یہ فرق مقامی طلب، اسمگلنگ یا زائرین کی بڑی تعداد کی جانب سے ریال کی خریداری کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔کرنسی ڈیلرز نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ریٹس مختلف شہروں اور ڈیلرز کے لحاظ سے تبدیل ہو سکتے ہیں، لہذا درست معلومات کے لیے صرف رجسٹرڈ ایکسچینج کمپنیوں سے ہی رجوع کریں۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر