زلزلوں سے بچائو کیلئے جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی ناگزیر ہے، مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زلزلوں جیسے خطرات سے موثر طور پر بچا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔زلزلہ متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے 2005 کشمیر زلزلہ کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے میں بچھڑنے والوں کی یاد آج بھی دلوں میں زندہ ہے اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر، جامع منصوبہ بندی اور عوامی شعور و آگاہی انتہائی ضروری ہیں،پاکستا ن سکول سیفٹی فریم ورک کے تحت نصاب میں قدرتی آفات سے متعلق ابواب شامل کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی جیسے جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز اور سیٹلائٹ ماڈلنگ میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ آفات سے بروقت نمٹنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے قدرتی آفات سے بچا اور بحالی کے لیے مثر اقدامات کیے ہیں، اور حالیہ سیلاب کے دوران ریکارڈ وقت میں امدادی و بحالی سرگرمیاں مکمل کی گئیں جس سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر