سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ 120 دن کے اندر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی لاے )کے تمام ریکارڈ کو 120 دن کے اندر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شہری اپنی درخواستوں کی صورتحال خود آن لائن معلوم کر سکیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں جاری عوامی منصوبوں پر پیش رفت اور نئے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی ہائو سنگ سوسائٹی کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اجلاس میں نئے کنونشن سینٹر، ایکسپو سینٹر اور اسلام آباد ارینہ کی تعمیر کے لئے تین بین الاقوامی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن مکمل ہونے سے آگاہ کیا گیا، جبکہ ہدایت کی گئی کہ یہ منصوبے شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ سے قبل مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں ایف-6 میں خدمت مرکز کے قیام کے لیے اراضی مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، شہریوں کو جدید تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹاپ گالف، ہاٹ ایئر بیلون، زپ لائن، واٹر پارک اور امیوزمنٹ پارک منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔وزیر داخلہ نے کھیلوں کے فروغ کے لیے جدید سپورٹس کمپلیکس بنانے پر زور دیا، جبکہ ایف نائن پارک کو ہائیڈ پارک کی طرز پر ترقی دینے اور شاہدرہ ڈیم کے اطراف تفریحی سہولیات کے جامع منصوبے طلب کر لیے۔اجلاس میں ایکسپریس وے اور کلب روڈ کی بیوٹیفکیشن اور لائٹنگ کا کام فوری شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔محسن نقوی نے سی ڈی اے میں کرپشن سکینڈل بے نقاب کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور ممبر سٹیٹ زمان وٹو کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث کسی فرد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایکسپریس وے پر سروس روڈ کی تعمیر پلاننگ ڈویژن کی منظوری کے بعد شروع کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر