پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، اوگرا سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اوگرا سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔4 ارب 60 کروڑ روپے کی سگنیچر بونس کی غیر مجاز وصولی سے متعلق آڈٹ اعتراض سامنے آگیا۔ آڈیٹر جنرل حکام کے مطابق 2016 سے 2020 تک او جی ڈی سی ایل نے یہ غیر مجاز رقم بنائی۔آڈٹ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انتظامیہ کا موقف ہے کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ او جی ڈی سی ایل عدالت کو دی گئی یقین دہانی کے باجود رقم وصول کرتی رہی۔ او جی ڈی سی ایل نے 5 ارب 19 کروڑ 30 لاکھ روپے سگنیچر بونس بطور آمدن ظاہر کیا۔پی اے سی ذیلی کمیٹی نے معاملہ دوبارہ ڈی اے سی میں لے جانے کی ہدایت کر دی۔او جی ڈی سی ایل میں رگ سیپم 12000 کی ہائرنگ میں بیضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رگ سیپم کی ہائرنگ کا معاہدہ 3 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد میں دیا گیا۔ آڈیٹر جنرل حکام کا کہنا ہے کہ اوپن ٹینڈرنگ کے بغیر ٹھیکا دینے پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔آڈٹ حکام کے مطابق پیٹرولیم شیئرنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسابقتی بولی کا عمل نظر انداز کیا گیا۔ اینی کمپنی کی جانب سے براہ راست سیپم کو تجویز کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمت پر رگ حاصل کرنے پر اعتراضات ہیں۔کمیٹی کو بریف کیا گیا کہ او جی ڈی سی ایل نے مہنگے معاہدے پر پہلے اعتراض کیا، بعد میں منظوری دے دی۔آڈٹ حکام کے مطابق یومیہ کرایہ عالمی مارکیٹ سے کہیں زیادہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، یورپ سے کیپ ٹان تک اضافی موبلائزیشن اخراجات بھی غیرضروری تھے۔ معاہدے کی لاگت مزید اضافہ سے 23.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔آڈیٹر جنرل حکام کے مطابق ڈی موبلائزیشن کی مد میں بھی اضافی اخراجات شامل کیے گئے۔او جی ڈی سی ایل حکام کے مطابق قانون کے مطابق جو بھی پراسیس تھا اسے فالو کیا گیا تھا۔پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی نے معاملہ نمٹا دیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر