نیب کی پہلی سہ ماہی میں 2.962 ٹریلین روپے کی ریکارڈ ریکوری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی احتساب بیورو نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2.962 ٹریلین روپے کی ریکارڈ ریکوری کا دعویٰ کیا ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33 گنا زیادہ ہے۔نیب کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی اور سکھر میں 2.89 ٹریلین روپے مالیت کی 54,387 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروائی گئی، اسی طرح لاہور اور ملتان میں 23.33 ارب روپے مالیت کی 4,034 ایکڑ زمین برآمد کی گئی۔بلوچستان میں نیب نے 36.54 ارب روپے مالیت کی 51,577 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرانے میں کامیابی حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات میں 6,475 متاثرین کو مجموعی طور پر 1.78 ارب روپے واپس کیے گئے، جبکہ پلی بارگین اور جرمانوں کی مد میں 11.085 ارب روپے کی براہِ راست ریکوری کی گئی۔نیب حکام کے مطابق پنجاب میں 4.37 ٹریلین روپے مالیت کی 9 لاکھ ایکڑ سرکاری زمین کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ سندھ میں 10.96 ٹریلین روپے مالیت کی زمین کی نشاندہی کے بعد ریکوری کے لیے خصوصی ٹاسک فورسز تشکیل دی جا چکی ہیں۔نیب کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں کے غلط استعمال کو روک کر قومی اثاثوں کو محفوظ بنایا جائے گا اور انہیں قومی خزانے میں جمع کرانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر