عازمین حج کی آسائش کا مکمل خیال رکھا جائے :وزیر مذہبی امور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی نے بریفنگ دی ،وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج کی آسائش کا مکمل خیال رکھا جائے ،خدام ا لحجاج رہنمائی کے لئے مستعد رہیں شکایات کا فوری ازالہ کریں، عازمین حج سعودی عرب میں قیام کے دوران قوانین کی پابندی کریں اور ملکی وقار کا خیال رکھیں،ڈائریکٹر مدینہ کی بریفنگ میں بتایا کہ 28 اپریل تک 20 ہزار سے زائد سرکاری عازمین مدینہ منورہ پہنچے ،تمام عازمین حج کو نسک کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا،اب تک 11 ہزار سرکای عازمین حج کو ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کروائی گئی ،مدینہ منورہ میں ایک ہسپتال اور تین ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں ،سربراہ پاکستان حج میڈیکل مشن کرنل ڈاکٹر توقیر نے کہا کہ حرم ٹرانسپورٹ کیلئے 5 بس اڈے مختص کئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر