اپنا کھیت سکیم،10 سالہ لیز پر زمین دینگے :عظمیٰ بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی زراعت و معیشت کیلئے اپنا کھیت اپنا روزگار بے زمین ہاریوں کیلئے گیم چینجر منصوبہ ہے ، اس سکیم کے تحت پنجاب حکومت بے زمین لوگوں کو 60 ارب روپے مالیت کی زمین دس سالہ لیز پر دے گی ، یہ زمیں 88 ہزار خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی ، لیز پر دی جانے والی زمینوں کیلئے اب تک 900 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکیں۔ فلم سٹی کے قیام سے جدید سٹوڈیوز اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی، 50 ایکڑ زمین الاٹ کی جا چکی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

اپنا کھیت، اپنا روزگار پروگرام کے تحت بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنایا جائے گا، کسانوں کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زمین لیز پر دی جا رہی ہے ، بعض مقامات پر ایک سے پانچ ایکڑ تک زمین دی جا رہی ہے ، ساتھ ہی 50 ہزار روپے ون ٹائم گرانٹ بھی دی جائے گی،پنجاب میں گندم کی پیداوار مقررہ ہدف سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جو زرعی پالیسیوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت دینا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے شائقین کے جوش و خروش کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہش ہے مزید میچز میں شائقین کو شرکت کی اجازت دی جائے ، قوم کو فسادی نعروں کے بجائے مثبت تفریحی سرگرمیوں کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق
خواجہ آصف کی ایران، چین، قازقستان اور تاجکستان کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں
آبنائے ہرمز کی بندش عالمی امن اور ترقی پذیر ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہے: پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگیں، عالمی فوجی اخراجات نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر