ڈسکوز نجکاری میں یورپی کمپنیوں کیلئے پرکشش مواقع :وزیرتوانائی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ حکومت ڈسکوزکی نجکاری کے عمل کو تیز کر رہی ہے جس میں یورپی کمپنیوں کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ حکومت نے سات ہزارمیگاواٹ کے مہنگے و پابند پاور پلانٹس خارج کرکے 17ارب ڈالر کی بچت کی ۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی ، وفاقی وزیر نے انہیں پاور سیکٹر میں جاری جامع اصلاحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس ضمن چار اہم اقدمات پر روشنی ڈالی اور ملک میں جاری نجکاری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں یورپی سرمایہ کاروں کی شرکت کی دعوت بھی دی۔ وزیر توانائی نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے قومی گرڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو اولین ترجیح دی ہے جس کے تحت سمارٹ میٹروں کی بڑے پیمانے پر تنصیب، ٹرانسمیشن لائنوں کی توسیع اور اپ گریڈیشن، بڑے پیمانے پر بیٹری سٹوریج سسٹم کا انضمام اور پاور سیکٹر کے آلات کی مقامی طور پر تیاری پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر