پاکستان کے پاس تیل کے سٹراٹیجک ذخائر ناکافی:وزیر پٹرولیم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بند ہوتی نظر نہیں آ رہی جبکہ پاکستان کے پاس تیل کے سٹراٹیجک ذخائر انتہائی محدود ہیں۔ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس وقت خام تیل کے ذخائر صرف 5 سے 7 دن جبکہ پٹرول کے ذخائر ایک دن کیلئے بھی موجود نہیں۔ تاریخ میں کبھی دبئی کروڈ کی قیمت 170 ڈالر تک نہیں گئی، وزیراعظم نے عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے سبسڈی دینے اور پٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کی کوشش کی۔

علی پرویز نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں اپنی توانائی کی حکمت عملی اور ذخائر کو فوری طور پر بہتر بنانا ہوگا کیونکہ ڈیزل ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ ڈیزل قیمتوں کا فارمولا 2002 سے رائج ہے اور اگر عالمی سطح پر قیمتیں 100 ڈالر ہیں تو ریفائنریز سے 80 ڈالر پر مصنوعات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ملکی ریفائنریز پرانی ہو چکی ہیں اور انہیں اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم کے ساتھ مل کر 30 دن کا کروڈ آئل ذخیرہ کرنے کا پروگرام بھی طے کیا گیا ہے تاکہ توانائی کی سکیورٹی بہتر بنائی جا سکے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر