ای سی سی :جبری مشقت سے تیاراشیا کی درآمد پر پابندی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز))وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس دوران مختلف وزارتوں کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی کے اجلاس میں پی آئی اے کے واجبات کیلئے 5 ارب 98 کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی، پنشن، تنخواہوں اور میڈیکل ادائیگیوں کیلئے فنڈز جاری ہوں گے ۔وزارت خزانہ کے مطابق گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی عارضی درآمد کی اجازت دینے ، گوادر سے گدھے کے گوشت اور کھالوں کی برآمد کی منظوری دیدی گئی، بجلی کمپنیوں کے معاہدے کا معاملہ مزید غور کیلئے بھیج دیا گیا۔ای سی سی نے جبری مشقت سے بنی اشیاء کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا ، بلوچستان میں افسران کیلئے 31 کروڑ 10 لاکھ روپے ، نیب کی ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے 37 کروڑ 20 لاکھ روپے اور قومی ہاکی ٹیم کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں ای سی سی کو مہنگائی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں مستحکم ہونا شروع ہوگئیں۔

اجلاس میں کابینہ ڈویژن کے تحت کینابیز کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (سی سی آر اے ) کی تنصیبات میں سہولیات کی مرمت اور اسے فعال بنانے کے لیے 10 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ۔ وزارت تجارت کی جانب سے پیش کردہ ایک اور سمری میں امپورٹ کم ایکسپورٹ سکیم (آئی پی او) 2022 اور ایکسپورٹ فسیلیٹیشن سکیم (ای ایف ایس) 2021 میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت پائلٹ منصوبے کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں اور آٹو پارٹس کو مرمت، بحالی اور بعد ازاں دوبارہ برآمد کے لیے عارضی طور پر درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ایک سال بعد اس منصوبے کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اجلاس میں قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے پیش کردہ سمری کابھی جائزہ لیاگیا جس میں گوادر ڈنکی سلاٹر ہاؤس سے گدھے کے گوشت اور کھالوں کی برآمد سے متعلق سفارشات کی منظوری طلب کی گئی تھی۔ کمیٹی نے موجودہ ذخیرے کو متعلقہ قواعد و ضوابط اور برآمدی پروٹوکول کے مطابق فروخت کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر