پی پی ایم این اے میر اعجاز جکھرانی کے نوجوان بیٹے زید کا انتقال

اسلام آباد ، جیکب آباد (نیشنل ٹائمز) پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی کے نوجوان بیٹے زید خان جکھرانی انتقال کر گئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ میر اعجاز حسین خان جکھرانی کے نوجوان صاحبزادے میر زید خان جکھرانی کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ روز سے علیل اور زیر علاج تھے تاہم جانبر نہ ہوسکے ۔ مرحوم کی میت کراچی سے جیکب آباد منتقل کر دی گئی، جہاں نمازجنازہ ادا اور تدفین کی جائے گی۔ میر زید خان جکھرانی کے انتقال پر ملک بھر کے سیاسی، سماجی، مذہبی و دینی حلقوں نے میر اعجاز حسین جکھرانی سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں شہبازشریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری، میر لیاقت خان لاشاری اور پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت سمیت مختلف رہنماؤں نے میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ دوسری جانب جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف شیخ، سینئر رہنما اسد اللہ بھٹو، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ، جمعیت علما اسلام کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری، جیکب آباد کے صحافیوں، عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین رند، میر بلوچ،محمد اکبر سومرو اور دیگر نے بھی میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے نوجوان بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر