امریکا کی جنگ توانائی ذرائع پر غلبہ کی کو شش :رانا تنویر

کالا شاہ کاکو(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکا کی مشرق وسطیٰ میں جنگ توانائی ذرائع پر غلبہ کی کو شش ہے اسے کامیابی نہیں ہو گی،چین نے جدید ٹیکنالوجی میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، پاکستان کے ماہرین بھی چین کے مدد سے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کر رہے ہیں ،ہمارے سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی کارکردگی شاندار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریدکے میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا احمد عتیق انور اور رانا حسیب عامر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ نہ ہونے کا بیان خوش آئند ہے ،اس سے دنیا سکھ کا سانس لے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر اعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی محنت دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کئی بار ہزیمت کا سامنا کر چکا اور امید ہے اب جارحیت کی کوشش نہیں کرے گا ورنہ اسے منہ کی کھانا پڑے گی ، یو اے ای کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں اور مزید اچھے ہوں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے پاکستان ٹرانسپیرنسی سمیت دیگر معاملات میں اپنی ریٹنگز بہتر کرچکا ، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے مگر امریکا ایران جنگ کے اثرات ختم ہونے میں وقت لگے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر