حکومت نے عملاً عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا :اسد قیصر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے نواز شریف اور اسحاق ڈار اتنی کم آمدن میں ایک عام آدمی کا بجٹ تیار کرکے دکھا دیں، انہوں نے عملاً عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ،ان کو پتا ہے ہمیں ووٹ لینے ہی نہیں،ویسے ہی مل جانے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسد قیصر نے مزید کہا مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشی کر رہے ہیں، پنجاب کے کسان رل رہے ہیں، گندم کی کم سے کم سپورٹ پرائس کا تعین نہیں کیا گیا،کسان سستے داموں اپنی فصلیں بیچ رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ آپ نے افغانستان کے ساتھ بارڈرز بند کئے ہوئے ہیں، دنیا کے تجارتی روٹس کھل رہے ہیں،دنیا میں تو جنگوں میں بھی کاروبار کھلا ہوتا ہے ، آپ گندم، گنا اور تمباکو کے کاشتکاروں کو دیکھیں، ایک کاشتکار بھی ایسا نہیں جو اس حکومت سے خوش ہو۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وفاقی حکومت سے مزدور خوش ہے نہ سرمایہ کار ،حکومت بتائے کتنی سرمایہ کاری لے کر آئی ، یہ مکمل طور پر ناکام حکومت ہے کیونکہ اس کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے ، ایک بات یاد رکھیں ہم سیاسی لوگ ہیں، اپنی سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے ،ان کے سامنے سرنگوں نہیں ہوں گے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر