انسدادِ پولیو مہم ، 4 کروڑ 48 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نسدادِ پولیو پروگرام (PEI) کے مطابق ملک بھر میں سال 2026 کی انسدادِ پولیو مہم میں 4 کروڑ 48 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔

مہم پاکستان میں پولیو وائرس کی منتقلی کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی، جس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر مؤثر ہم آہنگی کے ذریعے ویکسینیشن ٹیموں نے ملک بھر میں 99 فیصد گھروں تک رسائی حاصل کی، جن میں دور دراز اور زیادہ خطرے والے علاقے بھی شامل ہیں۔ملک بھر میں بچوں کو گھر گھر ویکسین فراہم کرنے کے لیے 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز کو متحرک کیا گیا، پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں، سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچوں اور بلوچستان میں 26 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی۔ اسلام آباد میں 4 لاکھ 41 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 92 ہزار جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 17 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے ،کمیونٹی کی قبولیت میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، جبکہ انکار کی شرح 0.15 فیصد سے کم رہی، جو عوامی اعتماد میں اضافے ، خاندانوں اور مقامی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے کی عکاسی کرتی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر