اپنے محسنوں کو یاد رکھنے والی قومیں ہی سربلند رہتی ہیں — حکیم حامد نظامی کی خدمات کو خراجِ عقیدت

لاہور (نیشنل ٹائمز) دنیا میں وہی اقوام ترقی کرتی ہیں جو اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں اور ان کی زندگیوں کو مشعلِ راہ بناتی ہیں۔ ایسی شخصیات میں ایک حکیم حامد نور نظامی ہیں جو ماہِ رمضان المبارک میں نزولِ قرآن کی مبارک ساعتوں میں 27 رمضان کی شب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔ وہ ایک محبت کرنے والے، ادب، حکمت اور روحانیت کا حسین امتزاج تھے۔ ان کا تعلق ایسے خانوادہ سے تھا جس کی جڑیں اولیا سے جڑی ہوئی تھیں۔ وہ ایک بلند پایہ طبیب تھے۔

ان خیالات کا اظہار جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے حکیم حامد نظامی، صدر پائم، کے لیے پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے زیر اہتمام ہمدرد مرکز لاہور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، صدر پائم نے کی۔

اس موقع پر حکیم راحت نسیم سوہدروی، حکیم بشیر بھیروی، حکیم فضل امین، حکیم صابر شاہ، حکیم قیصر گھمن، حکیم عثمان چشتی، حکیم پروفیسر میاں سعید، حکیم صغیر خان، حکیم نوید یوسف، حکیم حافظ احسان الرحمن، حکیم سلیم الحسن سلیمی، پروفیسر عمر توصیف دھول، متین کاشمیری، حکیم سجاد زخمی، حکیم اقبال بلوچ، معروف تجزیہ کار عبدالباسط خان اور حکیم جہانگیر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، جبکہ نظامت کے فرائض حکیم حارث نسیم نے سرانجام دیے۔

مقررین نے کہا کہ حکیم حامد نظامی نے شہید حکیم سعید کے رفیق کی حیثیت سے زندگی بھر فروغِ طب کے لیے جدوجہد کی اور ان کے فکری جانشینوں کے ہراول دستے میں شامل رہے۔ وہ ایک صاحبِ فکر و نظر طبیب اور دانشور تھے۔ ان کے انتقال سے طب کی دنیا میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائم کی تنظیم کو مضبوط بنانے، حکما کو متحد و منظم کرنے اور طب کو حیاتِ نو بخشنے کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ طب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے فکرِ سعید کے مطابق پائم کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے۔

آخر میں حکیم حامد نظامی، حکیم زبیر گیلانی اور حکیم خلیق الرحمن کے لیے بلندیٔ درجات اور مغفرت کی دعا کی گئی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر