پنجاب حکومت کا مقامی الیکٹرک بسیں تیارکرنے کا منصوبہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی بچت کیلئے ایک بڑا منصوبہ تیار کر لیا ، جس کے تحت صوبے میں الیکٹرک بسوں کی مقامی سطح پر تیاری شروع کی جائے گی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے کی حتمی منظوری دیدی ہے ۔اس منصوبے کے تحت الیکٹرک بسیں بنانے والی کمپنی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے ٹیکسلا میں اپنا پروڈکشن یونٹ قائم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

مقامی سطح پر پیداوار شروع ہونے سے نہ صرف لاگت میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب حکومت ایک الیکٹرک بس کیلئے تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر ادا کر رہی ہے تاہم مقامی پیداوار کے بعد یہی لاگت کم ہو کر تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک آ جائے گی، جس سے اربوں روپے کی بچت ممکن ہوگی۔پنجاب حکومت پہلے ہی صوبے کے دس اضلاع میں 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کر چکی ہے اور اس نئے اقدام کو ماحولیاتی بہتری، ایندھن کی بچت اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر