موبائل ٹاور کمپنیوں کیلئے نئے قواعد متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے موبائل ٹاور لگانے والی کمپنیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن کا مقصد ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز کے نظام کو بہتر بنانا ہے ۔پی ٹی اے کے مطابق اس وقت ٹاور نصب کرنے کا لائسنس رکھنے والی 15 کمپنیاں موجود ہیں، تاہم ان میں سے صرف 9 نے عملی کام شروع کیا ہے جبکہ محض 6 کمپنیوں نے 10 یا اس سے زائد ٹاورز نصب کیے ہیں۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لائسنس حاصل کرنے کے باوجود کام شروع نہ کرنا نہ صرف پالیسی کے مقصد کو متاثر کرتا ہے بلکہ ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی میں بھی رکاوٹ بنتا ہے۔

مجوزہ قواعد کے تحت ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے سالانہ بنیادوں پر مخصوص تعداد میں ٹاورز یا متعلقہ سہولیات کی تنصیب لازمی قرار دی جائے گی، جس کے لیے پانچ سالہ ٹائم لائن تجویز کی گئی ہے ۔ اس منصوبے میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز اور ڈسٹری بیوٹڈ انٹینا سسٹم کی تنصیب کے اہداف شامل ہوں گے تاکہ دور دراز علاقوں تک نیٹ ورک کی رسائی بہتر بنائی جا سکے ۔پی ٹی اے نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی ہیں تاکہ قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دی جا سکے اور ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر