پاکستان نے مذاکرات سے تنازعات کے حل کی نئی امید کو جنم دیا:مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ حالات میں سفارت کاری کے ذریعے ایک نئی امید کو جنم دیا ہے کہ معاملات اور تنازعات کا حل سفارت کاری ہے ، پاکستان کا یہ موقف پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ،سفارت کاری سے ہی پوری دنیا میں امن،تجارت اور سیاحت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ، امن کیلئے کثیرالجہتی اور سفارت کاری کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے حالیہ عالمی بحران میں کامیاب سفارت کاری پروزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ، عالمی امن کے لئے پاکستانی سفارت کاروں کی محنت اور کردار کو سراہا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت ممکنہ عالمی جنگ رکواکر کروڑوں انسانی زندگیوں کو بچایا گیا ہے ، مسئلہ کشمیر کا حل بھی مثبت سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے ،موسمیاتی تبدیلی، غربت اور تنازعات کے حل کے لیے اجتماعی کوشش سفارت کاری سے ہی عملی شکل اختیار کر سکتی ہے ۔ حالیہ عالمی بحران میں کامیاب سفارت کاری نے پاکستان کو ایک ذمہ دار عالمی ریاست کے طور پر مزید مضبوط کیا ہے ،دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیاہے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 22 دہشتگردجہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،انہوں نے شہید ہونے والے 10 سالہ بچے کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت بھی کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر