ظالمانہ نظام کے خاتمے سے ہی عوام کے مسائل حل ہوسکتے :حافظ نعیم

کراچی (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ادارہ نور حق میں ہر سطح کے ذمہ داران اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25اپریل سے ممبر سازی مہم کے شروع ہونے والے اگلے مرحلے میں کراچی میں 10لاکھ نئے ممبران بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، ذمہ داران و کارکنان گھر گھر جائیں، چوکوں، چوراہوں، بازاروں،مساجد اور پبلک مقامات پر جائیں اور عوام سے بھرپور رابطہ کریں، جماعت اسلامی کی بدل دو نظام تحریک ملک بھر کے عوام کی دل کی آواز ہے ،ظالمانہ نظام کے خاتمے اور نظام کو بدلنے کی تحریک جاری رہے گی، بلدیاتی انتخابات میں اہل کراچی نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا اور سب سے زیادہ ووٹ دیے لیکن عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور زبردستی پیپلزپارٹی کا میئر مسلط کیاگیا،دو ڈھائی سال کے عرصے میں جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں نے سندھ حکومت کی جانب سے تمام تر رکاوٹوں اور اختیارات ووسائل کی کمی کے باوجود اختیار سے بڑھ کر کام کرنے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور آئندہ بھی شہر کی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک پر قابض حکمران ٹولے نے 78سال سے عوام کو اپنا محکوم اور یرغمال بنایا ہوا ہے ،وڈیروں،جاگیرداروں،سرمایہ داروں اور افسر شاہی نے گٹھ جوڑکرکے ملک میں ظالمانہ نظام مسلط کیاہوا ہے ، عوام تعلیم،صحت،ٹرانسپورٹ کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اختیارات ووسائل پر قابض ٹولہ ظالمانہ نظام کا محافظ بناہوا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ چہرے نہیں نظام کو بدلنے کی تحریک اور جدوجہد کی جائے ، ظالمانہ نظام کے خاتمے کی صورت میں ہی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا امریکہ واسرائیل مل کر مسلم ممالک کو تباہ برباد کرنا چاہتے ہیں،جماعت اسلامی ایران کے ساتھ ہے ، ہمارا بیانیہ پوری قوم کا بیانہ ہے ، بدقسمتی سے اب بھی حکمران پارٹیاں امریکہ واسرائیل کے خلاف کھل کر اور جرأت مندانہ موقف اختیار کرنے پر تیار نہیں، مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی او ر پی ٹی آئی نے امریکہ واسرائیل کے خلاف کوئی ایک مظاہرہ بھی نہیں کیا،درحقیقت امریکہ اس جنگ میں پھنس گیا ہے اور ایران نے ہمت وجرأت کے ساتھ امریکہ کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ، جماعت اسلامی کسی مسلک یا فرقے نہیں پوری امت کی بات کرتی ہے اور موجودہ حالات میں اتحاد امت ہی نجات کا واحد راستہ ہے ، ان حالات میں جو مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ امت مسلمہ کاخیر خواہ نہیں بلکہ امریکہ واسرائیل کا آلہ کار ہے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان،نائب امیر واپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اور سیکریٹر ی کراچی توفیق الدین صدیقی نے بھی خطاب کیاجبکہ جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید نے درس قرآن پیش کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر