ایف آئی اے کاانسانی سمگلنگ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نے یورپ میں کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر بھیجے گئے پاکستانیوں کی ہلاکت کے افسوس ناک واقعات کے تدارک کے لیے ذمہ دار انسانی سمگلنگ مافیا کے خلاف براہ راست اور سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون سید شہزاد ندیم بخاری نے لینڈ روٹ ایجنٹوں سے لے کر بیرون ملک بیٹھے سمگلروں تک کے خلاف ایک جامع منصوبہ تیارکرلیا ہے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے نہ صرف گرفتاریوں کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں بلکہ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک فرار ایجنٹوں کیخلاف کارروائی بھی شروع کر دی ہے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد اور راولپنڈی کو لینڈ روٹ ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں دو ٹیمیں پہلے ہی تشکیل دے دی گئی ہیں، بیرون ملک مقیم سمگلنگ ایجنٹوں کے خلاف انٹرپول کے ذریعے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ وہ پاکستان واپس لا کر قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہو سکیں۔اسی طرح ایجنٹوں کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ لینڈ روٹ ایجنٹوں کی گرفتاری میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں (ایل ای اے ) کے ساتھ مناسب رابطہ کاری شروع کر دی گئی ہے ۔ ملزمان کی ٹریول ہسٹری اور بینک ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ ثبوت مکمل کیے جا سکیں۔ ضرورت پڑنے پر ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے مقامی پولیس سے مدد لی جائے گی تاکہ کسی بھی صورتحال میں کارروائی میں رکاوٹ نہ آئے ۔حکام کے مطابق سوشل میڈیا، ہوائی اڈوں اور عوام میں غیر قانونی لینڈ روٹس اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف بھرپور آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر