طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کےلیے تیار ہیں، چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) ایک حالیہ بیان میں چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حالات میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور ہم افغان عوام کی خواہشات اور انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان چھون اینگ نے ایک تازہ پریس کانفرنس کے دوران افغانستان کےحالات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 40 سال سے بھی زیادہ مدت سے جنگ جاری ہے۔ جنگ بندی اور امن کا حصول نہ صرف تین کروڑ سے زائد افغان عوام کی خواہش ہے بلکہ یہ عالمی برادری، اس خطے اور افغانستان کی خواہش بھی ہے۔چین نے نوٹ کیا ہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے کہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے، وہ ایک کھلی اور جامع اسلامی حکومت کے قیام پر بات چیت کریں گے اور افغان شہریوں اور افغانستان میں غیر ملکی مشنز کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے ذمہ دارانہ اقدامات کریں گے۔ہوا چھون اینگ نے کہا، ’’چین توقع کرتا ہے کہ ان بیانات پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ افغانستان میں اقتدار کی پر امن منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے اور ہر قسم کی دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو روکا جاسکے۔ افغان عوام جنگ سے دور رہیں اور اپنے خوبصورت وطن کی تعمیر نو کریں۔‘‘ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین افغانستان کی خودمختاری اور مختلف گروہوں کی خواہشات کا احترام کرنے کی بنیاد پر افغان طالبان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ طالبان، افغانستان کے مختلف سیاسی گروہوں اور قومیتوں کے ساتھ مل کر اپنی صورتحال سے مطابقت رکھنے والا سیاسی ڈھانچہ قائم کرسکیں گے اور افغانستان میں پائیدار امن کی بنیاد رکھیں گے۔ہوا چھون اینگ نے کہا کہ افغان طالبان نے کئی مرتبہ اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے جائیں نیز چین افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں شامل ہو۔ طویل عرصے سے چین نے افغانستان کے داخلی امور میں کبھی مداخلت نہیں کی اور تمام افغان عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل کرتا آرہا ہے۔ چین افغان عوام کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کا احترام کرتا ہے اور افغانستان کے ساتھ تعاون و ہمسائیگی کے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے نیز چین افغانستان میں قیام امن اور تعمیر نو کےلیے مثبت کردار ادا کرے گا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر