بلاول بھٹو سے گل محمد جاکھرانی، میر چنگیز و دیگر کی ملاقاتیں

کراچی (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کشمور کندھکوٹ کے صدر اور ڈسٹرکٹ کونسل کشمور کے چیئرمین میر گل محمد خان جاکھرانی نے عارف جاکھرانی کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کر کے کشمور کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر چنگیز خان جمالی نے حیدرجمالی اور مرتضیٰ جمالی کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع شکارپور کے صدر میر عابد خان بھیو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کر کے شکارپور کی تنظیمی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع دادو کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی پیر مجیب الحق نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دادو کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر