افغانستان میں امن کے سواکوئی ایجنڈا نہیں،شیخ رشید

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہافغانستان میں امن کے سواکوئی ایجنڈا نہیں ، پاکستان کسی کی جنگ میں نہ شامل ہے اور نہ ہوگا،پاکستان کی سیاست میں آئندہ آنے والے تین سے چار ماہ اہم ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم پہلے کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے یا کسی کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزارت خارجہ بہتر بیان جاری کرے گا۔ پاکستان کی سیاست میں آئندہ آنے والے تین سے چار ماہ اہم ہیں، پاکستان پر عالمی دبا وبڑھے گا اور پاکستان کو اس دبا وکا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اس دبا کا مقابلہ کرے گا تو پاکستان بہتر طور پر نکل سکتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔افغانستان میں امن عمل کے لئے پاکستان میں وفد آئے ہوئے ہیں اور حکومت بہتر انداز میں کوششیں کررہی ہے۔ سرحدی علاقوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چمن اور طورخم بارڈر کو پاکستان نے اتوار کو کھول دیا ہے۔ کاغذات دیکھ کر افغانستان سے تجارت کی اجازت دے رہے ہیں۔ سرحد پر مکمل امن ہے اور پاکستان کی جانب صورتحال بہتر ہے۔ شیخ رشید نے یہ بھی بتایا کہ افغان طالبان نے بڑے جرگے میں اسامہ بن لادن کو واپس کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد حالات تبدیل ہوئے اورپاکستان نے امریکا کو جیکب آباد میں فوجی اڈہ دیا جو کہ غلط فیصلہ تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ فیصلہ ہے کہ جنگ کے کسی حصے میں پاکستان نہ شامل ہے اور نہ شامل ہوگا۔ وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ دوحا مذاکرات اور ملا برادران کو ساتھ بٹھانے میں پاکستان کی کوششیں شامل تھیں۔ دوحا مذاکرات اور امریکا کو ساتھ بٹھانے میں پاکستان کا کردار کلیدی تھا۔ اس وقت دنیا میں اپنے اپنے مفاد کی سیاست ہورہی ہے۔ جس کا جہاں مفاد ہوتا ہے وہ اس طرح آگے بڑھتا ہے۔ مستقبل کے متعلق انھوں نے امکانات ظاہر کئے کہ افغانستان میں داعش سمیت کچھ اور مسائل ہونگے تاہم اب یہ فیصلے افغان عوام کو کرنا ہے۔ بھارت سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں ہائبرڈ وار کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ محرم الحرام بہت حساس مہینہ ہے اور ملک دشمن قوتیں چاہیں گی کہ پاکستان سے انتشار کی خبریں جائیں اور استحکام کی خبر نہ ہو۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر