پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا : بھارتی مہم جوئی کا آئندہ فیصلہ کن جواب دینگے : عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہاہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دینگے ،ملک کی خودمختاری،سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، بھارت کو جس طرح معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں منہ کی کھانا پڑی، اسی طرح دہشت گردی کی پالیسی میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت کے نتیجے میں آج پاکستان امن کیلئے کاوشیں کر رہا ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل ہو گیا مگر بھارت اپنے موقف کے حق میں شواہد پیش نہیں کر سکا، انہوں نے کہا دہشت گردی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے جسے وہ بیرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے ،جموں و کشمیر کا تنازع ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے بھارت داخلی معاملہ قرار دیتا ہے ، انہوں نے کہا پہلگام واقعہ ایک پرانی ٹیکسٹ بک جیسا معاملہ تھا، وزیراعظم نے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تو بھارت خوفزدہ ہو گیا۔
بھارت کے پاس اس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں تھا ،پہلگام واقعے کے محض دس منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس کا متن پہلے سے تیار تھا۔ مختلف ممالک میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے حوالے سے شواہد اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارتی ریاست ان معاملات میں ملوث ہے ،کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارت کی دہشت گردی پر مبنی پالیسی واضح طور پر بے نقاب ہو چکی ہے ۔ فتنہ الہندوستان بی ایل اے اور فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی جیسے عناصر کے ذریعے پاکستان میں بدامنی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔
پاکستان کے پاس دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں جو بین الاقوامی برادری اور عالمی میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کئے جاتے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس ، خضدار واقعہ سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھارت کے کردار کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان اپنی خودمختاری، وقار اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ بھارتی عسکری قیادت کے نئے آپریشن سندور کے بارے میں حالیہ بیانات دراصل ان کی ناکامی اور شکست کا اعتراف ہیں،بھارت کو یہ بات واضح طور پر سمجھ لینی چاہئے کہ کسی بھی قسم کے مس ایڈوینچر کا فوری، موثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر